وزیراعظم عمران خان 25 اپریل کو چین کا چار روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے چین کے چار روزہ دورے کے حوالے سے شیڈول تیار، وزیر اعظم عمران خان 25 اپریل کو سوا بارہ بجے چین کے لئے روانہ ہوں گے۔ واپسی 29 اپریل کو رات ساڑھے بارہ بجے ہو گی۔

 

وزیراعظم عمران خان 25 اپریل کو چین کا چار روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم کے چین دورے کے حوالے سے شیڈول تیار کر لیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان 25 اپریل کو سوا بارہ بجے چین کے لئے روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی واپسی 29 اپریل کو رات ساڑھے بارہ بجے ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر، چینی وزیراعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ دورہ چین کے دوران سی پیک سے متعلق بھی اہم پیش رفت کا امکان۔

 

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران توانائی، ہاوسنگ، ریلوے سمیت مختف معاہدے ہوں گے۔ دورہ چین کے لیے کابینہ کے سینئر ارکان کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین جائیں گی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پلاننگ خسرو بختیار، وزیر بحری امور علی زیدی ہمراہ جائیں گے۔ وزیرریلوے شیخ رشید، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی زلفی بخاری اور نعیم الحق بھی ہمراہ جائیں گے۔

عطاء سبحانی  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں