وزیراعظم عمران خان آج نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) پہلے افتتاح، اب سنگ بنیاد کی باری، وفاقی حکومت 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ پورے کرنے کو تیار، وفاقی دارالحکومت میں آج فلیٹس بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
 
 
وزیراعظم عمران خان 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ پورے کرنے کو تیار، وفاقی دارالحکومت میں آج فلیٹس بنانے کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب آج شام پانچ بجے وزیراعظم آفس میں ہو گی، وزارت کے حکام بھی شریک ہون گے۔ وفاقی دارالحکومت میں چار مختلف مقامات پر 25 ہزار فلیٹس بنائیں جائیں گے۔
 
 
وزیراعظم عمران خان گھروں کی تعمیر کے حوالے سے سنگ بنیاد تقریب میں کوئٹہ اور گوادر سمیت آئندہ کے پلان کا اعلان بھی کریں گے، تمام گھر نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت بنائے جائیں گے۔ تقریب میں گھروں کی اقساط کی ادائیگی کے لئے آسان قرضہ سکیم سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

 

عطاء سبحانی  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں