وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آرٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے

پبلک نیوز(پشاور) وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی (بس ریپڈ ٹرانزٹ) منصوبے کا افتتاح کریں گے،اس منصوے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو ریپڈ ٹرانسپورٹ بس  کا افتتاح کریں گے۔اس منصوبے کا آغاز اکتوبر 2017 میں ہوا تھا،اس منصوبے میں مختلف مقامات پر13اسٹیشن بنائے گئے ہیں، 8 انڈر پاسز ہیں جن کی کل لمبائی 3 کلو میٹر ہے۔بی  آرٹی  میں 9 اسٹیشن اوورہیڈ بنائے گئےہیں۔۔منصوبے کی مجموعی لمبائی 65 کلومیڑہے۔

 زرائع کے مطابق اس منصوبے کی ابتدائی لاگت 50 ارب روپے کے قریب تھی تاہم اقتصادی ماہرین کے مطابق اب اس کی لاگت 70 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں