وزیراعظم عمران خان آج 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان آج چین روانہ ہوں گے، وزیراعظم پاک چین بزنس فورم میں شرکت کریں گے، صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ سی پیک اور ایم ایل ون کی تعمیر کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست ہو گا۔ 

 

وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر چین کے لیے آج روانہ ہوں گے، وزیراعظم 8 اکتوبر کو بیجنگ میں پاک چین بزنس فورم میں شرکت کریں گے، 3 روزہ دورے میں صدر شی جن پنگ سمیت چین کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، دورے کے ایجنڈے میں سی پیک اور ایم ایل ون کی تعمیر کا معاملہ سر فہرست ہے، متعدد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

 

وزیراعظم کے دورہ چین کے دروان مسئلہ کشمیر پر بھی چینی حکام سے بات چیت ہو گی، پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کےامور بھی زیر غور آئیں گے، وزیراعظم عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہو گی، وزیراعظم کے وفد میں شامل وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کمرشل فلائٹ سے روانہ ہو رہے ہیں، وزیراعظم کے ہمرا ہ بھی کچھ وزراء کی روانگی کا امکان ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں