وزیراعظم کی سردار اظہر طارق سے ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پبلک نیوز) عمران خان سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری مالیات سردار اظہر طارق کی ملاقات، ملاقات میں پارٹی اثاثہ جات، الیکشن کمیشن سمیت پی ٹی آئی کے مالی بجٹ کا جائزہ لیا گیا۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری مالیات سردار اظہر طارق کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں جماعت کے مالی معاملات اور ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ مرکزی سیکریٹری مالیات سردار اظہر طارق نے کہا کہ تحریک انصاف کو ورثے میں ملنے والا معاشی بحران سنگیں نوعیت کا تھا۔ ملکی معیشت کو سیاست سے الگ رکھنے کی ضرورت ہے۔

 

سردار اظہر طارق کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کے پاس جامع حل ہے تو ایوان میں بے مقصد شور و غل کے بجائے وہ پیش کریں، ہر کوئی جانتا ہے کہ گذشتہ دس سال میں کتنا قرضہ لیا گیا اور اس کے عوض کیا گروی رکھوایا گیا، اگر اس ملک سے محبت ہے تو اس ملک اور لوگوں پر رحم کریں اور پیسہ ملک میں واپس لائیں۔ کرپشن کے مکمل ترین خاتمے سے ہی ملک کی بہتری ممکن ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں