معاشی بحران سے نکلنے کیلئے قوم کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا: وزیراعظم

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا اس وقت جوحال ہے وہ ٹیکس چوری کے باعث ہے۔ معاشی بحران سے نکلنے کے لیےقوم کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

                                 

ایمنسٹی اسکیم سے متعلق قوم کے نام پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ملک کا قرضہ 6ہزار ارب سے 30ہزار ارب تک پہنچ چکاہے۔ ملکی معیشت کا اس وقت جو حال ہے وہ ٹیکس چوری کے باعث ہے۔

 

ٹیکس کی چوری ختم کر کے ہی قرضوں سےنجات مل سکتی ہے۔ کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ قرضوں کا سود ادا کرنے کے لیے قرض لے رہے ہیں۔ 29جون تک اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں۔ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے قوم کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں