انقرہ: وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کی صدارتی محل میں ملاقات

انقرہ (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کی صدارتی محل میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترکی عالمی سطح پر ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کا حامی رہا ہے۔ افغان امن کے حوالے سے ترکی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کا صدارتی محل میں شاندار استقبال کیا گیا۔ صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ پاک ترک وفود کی سطح پر مذاکرات کچھ دیر بعد ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہو گی۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں