شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا: وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک نیوز) احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں نے شہریوں کی املاک کو کتنا نقصان پہنچایا؟ نقصان کے ازالے کے لئے وزیراعظم کا احسن اقدام، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کر لیں۔

 

ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کے واقعات کے دوران متاثرہ افراد کی داد رسی کرنے کیلئے وفاقی حکومت کا فیصلہ۔ شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ہو گا۔ پنجاب حکومت کو مالی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

 

واضع رہے کہ 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے دی تھ اور انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد مذہبی جماعتوں کا ملک بھر میں احتجاج کی صورت میں ردعمل سامنے آیا۔

 

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان ایک معاہدے کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔ احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اور شہریوں کی املاک کو مظاہرین نے نقصان پہنچانے والے شرپسند افراد کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے اور سینکڑوں افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں