قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا مکمل احتساب ہو گا: وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور میر پور خاص ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعظم آفس میں ملاقات۔ عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔

 

وزیراعظم آفس میں حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور میر پور خاص ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال، وفاق کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔ اراکین قومی اسمبلی نے ملکی معیشت کے استحکام، سال 20-2019 کے بجٹ اور وزیر اعظم کی جانب سے گذشتہ رات اہم قومی امور پر عوام کو اعتماد میں لینے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو سراہا۔

 

اراکین نے وزیر اعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ بہت جلد چند دنوں کے لیے سندھ کا دورہ کروں گا۔ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا مکمل احتساب ہو گا۔ ملاقات میں میاں محمد سومرو، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غوث بخش خان مہر، نزہت پٹھان، لال چند، جئے پرکاش، صابر حسین قائم خانی، صلاح الدین، اور سائرہ بانو شریک تھے، اس کے علاوہ معاون خصوصی نعیم الحق، ارشد داد، سیف اللہ نیازی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں