چین کے تعاون سے گوادر تیزی سے دنیا کا تجارتی مرکز بن رہا ہے: وزیراعظم

بیجنگ(پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھی اہم ہے، تاہم پاکستان چین کی اس بڑی کاوش کا ابتدائی شراکت دار ہے۔ چین کے میگا منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے 5 نکات پیش کر دیئے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیلنج میں پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان چین کی اس بڑی کاؤش کا ابتدائی شراکت دار ہے۔ چین کے تعاون سے گوادر تیزی سے دنیا کا تجارتی مرکز بن رہا ہے۔ پاکستان کی غیرمشروط حمایت پر چین کی قیادت کے شکرگزار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے 5 نکات پیش کیے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کی مشترکا کوششیں۔ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات۔ کرپشن کے خلاف مشترکا حکمت عملی، غربت کے خاتمے کے لیے فنڈ کا قیام اور تجارت کے لیے ماحول بہتر بنانے کی کوششیں۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے اگلے فیز کی طرف بڑھ رہے ہیں، سی پیک کے اگلے فیز میں اسپیشل اکنامک زونز کا قیام ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پر کشش مواقع فراہم کرتا ہے، تمام شرکاء کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں