پاکستان کا ایف16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ چھوٹا ثابت ہو گیا:وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ فتح سچ کی ہوتی ہے اور سچ ہی بہترین پالیسی ہے۔ پاکستان کے ایف سولہ طیارے کو گرانے سے متعلق بھارت کا دعویٰ بے نقاب ہونے پر وزیراعظم نے رد عمل کا اظہار کیا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ فتح سچ کی ہوتی ہے اور سچ ہی بہترین پالیسی ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگی جنونیت سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی ایف 16 گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ امریکی دفاعی حکام نے تصدیق کردی کہ پاکستان کا کوئی ایف 16طیارہ غائب نہیں ہوا۔ پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہو گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بی جے پی جنگی ماحول بنا کر الیکشن جیتنا چاہتی تھی، جنگی جنون بھڑکانے کا حربہ نا کام ہوا۔ وزیراعظم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں مزید کہا کہ قومی اور صوبائی سطح کے ہمارے منتخب نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں قائم پناہ گاہوں کے دورے کریں اور وہاں مقیم افراد کے ساتھ کھانا کھائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سے انہیں معاشرے کے نچلے طبقے کو درپیش مسائل سمجھنے میں مدد ملے گی، میں خود بھی غربت کے خاتمے کے خلاف جہاد کی تاثیر کی نگرانی کروں گا۔

 

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں