کشمیری عوام آزادی کیلئے سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں: وزیراعظم

مکہ مکرمہ(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پرمسلمانوں کے جذبات کو مجروح نہیں کیا جاسکتا، عالمی برادری کو اس بات کا احساس کرنا ہو گا۔ او آئی سی کو امت مسلمہ پر مظالم رکوانے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

 

مکہ مکرمہ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بلائی گئی اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، ان کے حل، عالمی برادری سے تعلقات اور دیگر امور پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا کو مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرنا چاہیئے، انہیں بتایا جانا چاہیئے کہ پیغمبروں کی توہین پر ہر مسلمان کا دل دکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ او آئی سی کو مسلمانوں پر مظالم رکوانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے۔ دنیا کو اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کے لیے سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیئے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں