وزیراعظم کی کرپشن سے پاک پاکستان مشن کے اگلے محاذ کیلئے تیاری شروع

اسلام آباد(پبلک نیوز) سابقہ حکومت کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، وزیراعظم کے نشانے پر آگئیں، سابقہ حکومتوں کی کرپشن کی داستانیں بے نقاب کی جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزرا اورپارٹی قیادت کو ہدایات دے دیں۔

 

وزیراعظم نے کرپشن سے پاک پاکستان مشن کے اگلے محاذ کی تیاری شروع کر دی، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے وفاق اور پنجاب سمیت سابق حکومتوں کی کرپشن بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو ہدایات دیں کہ سابقہ ادوار میں ہونے والی کرپشن سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔

 

وزیراعظم نے پہلے وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت کو سابقہ حکومتوں کی کرپشن سامنے لانے جبکہ سندھ کی پارٹی قیادت کو بھی صوبائی حکومت کی سابقہ ادوار کی کرپشن کے شواہد اکٹھے کرنے کا ہدف دیا ہے۔ پارٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے عوام کی توقعات پر پورا اُتریں گے، موجودہ حکومت کے بہتر اقدامات سامنے لانے میں تاخیر پر وزیر اعظم نے پارٹی ترجمانوں پر برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں