وزیراعظم عمران خان کا کلبھوشن یادیو کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد (ٹکہ خاں ثانی) وزیراعظم عمران خان نے کلبھوش یادیو کو رہا نہ کرنے اور بھارت کے حوالے نہ کرنے کے عدالتی فیصلے کو سراہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی کمانڈر کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔ ٹویٹر پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس پاکستان کے عوام  کے خلاف جرائم کا مرتکب ہوا۔ پاکستانی حکومت ملکی قانون کے مطابق  کارروائی آگے بڑھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کمانڈر کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کمانڈر کلبھوشن یادیو کے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے کلبھوش یادیو سے متعلق فیصلے پر عالمی عدالت انصاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے۔ کلبھوش یادیو کو رہا نہ کرنے اور بھارت کے حوالے نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں