وزیراعظم عمران خان چین کے 4 روزہ سرکاری دورے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، دونوں ممالک کے درمیان 15معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے چین سے تعاون اور باہمی مفاد کی پالیسیوں سے نئی نسل کے لئے راستے  کھلیں گے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان چین کے 4 روزہ سرکاری دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم نے 2 سے 5 نومبر تک چین کا چار روزہ سرکاری دورہ کیا ہے، اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید اور خسرو بختیار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

 

چین کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، وطن واپس پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں۔ دونوں ممالک کی پالیسیوں سے نئی نسل کے لیے راستے کھلیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں