وزیراعظم نے 100روزہ پلان کی تقریبات کے حوالے سے آج اہم اجلاس طلب کر لیا


اسلام آباد(پبلک نیوز) 100 روزہ پلان کی تقریب کی تیاریاں شروع، وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب سے کرتار راہداری کے سنگ بنیاد تک تمام اہم اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے آج 100 روزہ پلان کی تقریب کی تیاریاں کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی اور اہداف کی تکیمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب سے کرتار راہداری کے سنگ بنیاد تک تمام اہم اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کس وزیر نے کتنا کام کیا، وزارتوں اور ڈویژنوں کی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

 

آج ہونے والے اہم اجلاس میں سادگی و کفایت شعاری مہم اور کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد پر غور کیا جائے گا۔ قانون و انصاف، موسمیاتی تبدیلی، ہاوسنگ، ریلویز، نجکاری، اطلاعات کی کارکردگی پرکھی جائے گی۔ وزیراعظم اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف وزارتوں کے عوامی فلاحی منصوبوں اور عملی اقدامات پر بھی غور کرے گی۔

 

اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، مشیر سیاسی امور نعیم الحق شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان، سینیٹر فیصل جاوید،افتخاردرانی سمیت اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں