چین کے ساتھ ابتدائی شراکت داری پاکستان کے لیے قابل فخر ہے: وزیراعظم

بیجنگ(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین نے پائیدار ترقی، معاشرتی، عوامی زندگیوں میں واضح تبدیلی پیدا کی۔ چین کامیابی کی عظیم مثال ہے، بیلٹ اینڈ روڈ مشن سے عوام قریب آئیں گے، خوشحالی ہو گی، گوادر بندرگاہ چینی اشیاء کی ترسیل کے لیے مختصر راستہ ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کی 70 ویں سالگرہ پر چینی صدر اور عوام کو مبارکباد پیش کی، بیجنگ میں لیڈرز گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کہا چین کے ساتھ ساتھ کئی منصوبوں میں ابتدائی شراکت دار بننا پاکستان کے لئے قابل فخر ہے۔ چین جدید دور میں کامیابی کی عظیم مثال ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ وژن سے رکاوٹیں ختم ہوں گی، عوام قریب آئیں گے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ وژن سے معیشت کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہوگی، نئی بندرگاہ خطوں کو آپس میں منسلک کرے گی، گوادر بندگارہ سنکیانگ کے ذریعے چینی اشیا کی ترسیل کیلئے مختصر راستہ ہے۔ ہائی ویز کی تعمیر اور ریلوے کو جدید بنا رہے ہیں، توانائی منصوبے اور خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔ سی پیک پاکستان کیلئے بڑی تبدیلی کا باعث ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں اور اطلاعات کے تبادلوں میں بہتری لانا ہو گی۔ چین نے پائیدار ترقی، معاشرتی، عوامی زندگیوں میں واضح تبدیلی پیدا کی، ایک ارب لوگوں کی زندگی بہترین بنائی گئی اور یہ عظیم تبدیلی چینی قیادت کے وژن اور عوام کی محنت سے ممکن ہوئی۔ وزیراعظم نے تجویز دی کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے سیاحت سے ثقافتی روابط کو بڑھایا جائے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں