برطانیہ کے شاہی خاندان میں ننھےمہمان کی آمد

پبلک نیوز: برطانیہ کے شاہی خاندان میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں شہزادے کی پیدائش، شہزادے کی آمد کی خبر خود شہزادہ ہیری نے میڈیا پر آ کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور فرد کا اضافہ ہو گیا۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ نئے مہمان کی آمد پر شاہی خاندان میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی۔

 

شہزادے کی آمد کی خبر شہزادہ ہیری نے خود میڈیا پرآ کر دی۔ ہیری کا کہنا تھا کہ شہزادی میگھن مارکل اور نومولود شہزادہ دونوں صحت مند ہیں۔ نومولود شہزادے کا وزن 3 کلو اور 260 گرام ہے۔ بچے کے نام کا فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔ شہزادہ ہیری کا نومولود بیٹا برطانوی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں