برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

 

پبلک نیوز: برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شاہی محل نے باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ دورے کے دوران صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت متعدد اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر کے درمیان پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شاہی جوڑے کے دورے کا اعلان کینزنگٹن پیلس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

 

دورے کے دوران شاہی جوڑے کو صدر اور وزیراعظم کی یکساں سکیورٹی دی جائے گی۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن اپنے دورے کے دوران صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت متعدد اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

واضھ رہے کہ اس سےقبل ملکہ برطانیہ 1961، شہزادی ڈیانا 1991 سے 1996 تک متعدد بار جبکہ پرنس چارلس اور کامیلا پارکر نے 2006 میں  پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں