فلم 'بھارت' شروع ہونے کے ساتھ ہی تنازعات کا شکار

(پبلک نیوز) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کے ساتھ فلم 'بھارت' سائن کرنے کے بعد چھوڑی دی۔

پریانکا چوپڑا اور سلمان خان 10 سال بعد  فلم ’بھارت‘ میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے جس پر پریانکا چوپڑا اور سلمان خان نے خود ہی ٹوئٹر پر مداحوں کو فلم میں کام کرنے کی نوید دی تھی۔

اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے ہی والی تھی کہ تنازعات کا شکار ہو گئی۔ جس پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا فلم کی شوٹنگ کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ اچانک پریانکا فلم کی کاسٹ سے الگ ہوگئی۔ جس پر خود بھی سلمان خان اور ہدایت کار علی عباس ظفر حیران ہیں۔

دوسری جانب فلم ’بھارت‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے بھی پریانکا کے فلم چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں