پنجاب اسمبلی: اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے پرائیویٹ بل جمع

لاہور (پبلک نیوز) ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کے لیے پرائیویٹ بل پنجاب اسمبلی جمع، پرائیویٹ بل تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

بل میں بنیادی تنخواہوں سمیت 6 مراعات میں اضافہ کے لیے ترامیم تجویز کردی گئیں۔ بل میں بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے برابر تنخواہیں اور مراعات لانے کی ترامیم دی گئیں۔ بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کی تجویز دی گئی۔

ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔ پرائیویٹ بل میں کنوینس الاؤنس 6 سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔ ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس 1 لاکھ 20 ہزار سالانہ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے سالانہ کرنے کی تجویز دی گئی۔

ہاؤس رینٹ 29 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔ یوٹیلیٹی اولاونس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔ تواضع الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے بڑھانے کی تجویز دی گئی۔

قائمہ کمیٹی کے چئیر مین کے لیے ماہانہ پیٹرول الاؤنس 30 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی تجویز دی گئی۔ گاڑی کی مرمت کا الاونس 12 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی تجویز دی گئی۔ گاڑی کی مرمت اور پیٹرول  کی ذمہ داری مکمل طور پر چئیرمن قائمہ کمیٹی کو دینے کی تجویز دی گئی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں