ملک کے بیشترعلاقوں میں بارشوں، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع

اسلام آباد(رمیشہ قریشی) بارشوں اور برفباری نے جنوری سے دوستی کر لی، نئے سال کا پہلا مہینہ بھیگا بھیگا گزرے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

 

ملک کے بیشترعلاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں، جبکہ ڈی آئی خان، بنوں، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

 

برفباری کی بات کی جائے تو مالاکنڈ ڈویژن میں سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہا، سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور کالام میں منفی 09 ڈگری رہا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں