پنجاب اسکولز پروگرام کے تحت پنجاب کے اسکولز میں نئی کلاسز کا سلسلہ جاری

لاہور (شاکر محمود اعوان) پنجاب بھر میں سرکاری اسکولز کی تز ین و آرائش، کلاسز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے خادم پنجاب اسکولز پروگرام کے تحت پنجاب کے 1ہزار 9 سو 97 اسکولز میں 3ہزار 5 سو ایک نئی کلاسز کا کام جاری ہے۔

 

پنجاب میں خادم پنچاب اسکولز پروگرام کے تحت اسکولوں میں کلاسز کی کمی کو پورا کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب حکومت کے جاری اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 1 ہزار 3سو 89 اسکول کا کام مکمل کر لیا۔ 4 سو 13 اسکولوں کا کام رواں سال مکمل کر لیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے خادم پنجاب اسکولز پروگرام کا آغاز 2017 میں شروع کیا گیا اورپنجاب بھر میں 1ہزار 9 سو 97 اسکولز کے لیے 5 ارب 75 کروڑ 2 لاکھ 40 ہزار مختص کیے گیے۔

 

پنجاب حکومت کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 2ہزار 8 سو 63 کلاسز میں کام جاری جبکہ 222 کلاسز مکمل ہو چکی ہیں۔ بہالپور میں 354 اسکولز میں سے 109 اسکولوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ملتان میں 887 کلاسز میں سے 800 کلاسز ساہیوال میں 768 کلاسز کا کام مکمل جبکہ سرگودھا میں 674 کلاسز کا کام مکمل ہوا ہے۔

 

پنجاب حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض اضلاع میں کام انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ پنجاب کے 191 اسکولز کی 416 کلاسز میں تاحال کام کا آغاز نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ فیصل آباد میں 63 اسکولوں میں سے کسی 1 اسکول میں بھی کام مکمل نہیں ہو سکا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں