مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری

سری نگر(پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی رُکنے کا نام نہیں لے رہی، قابض فوج نے ایک بار پھر ترال کا محاصرہ کر کے نہتے کشمیریوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنایا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فوج نے ترال کا محاصرہ کر لیا۔ گھر گھر تلاشی کی آڑ میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جانے لگے، چار اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔

 

گزشتہ روز قابض فورسز نے شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر کی تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ میں دو کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا، جبکہ کئی نوجوانوں کو غیر قانونی طور پرگرفتار کیا گیا تھا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت راحیل راشد اور بلال احمد کے نام سے ہوئی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں