آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے جائیں گے: ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے جائیں گے۔

 

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے پبلک نیوز کے پروگرام "پبلک پلز" میں شرکت کی۔ جس میں انھوں نے عمران خان ان کی کابینہ اور بہت سے حکومتی معاملات پر اینکر پرسن ضمیر حیدر کے سوالات کے جوابات دیئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے بھی انھوں نے آگاہ کیا۔

 

ندیم افضل چن نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے جائیں گے۔ انھوں نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق سوال پر بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا غصہ بھی جلد ٹھنڈا کر دیا جائے گا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں