مالاکنڈ میں بجلی کی فراہمی کیلئے 120 کے وی گرڈ اسٹیشن کا منصوبہ مکمل 

مالاکنڈ (عبدالشہید پراچہ) بٹ خیلہ میں صارفین کو بہتر بجلی فراہم کرنے اور ٹرپنگ کی شکایات کے خاتمہ کے لئے 120 کے وی گرڈ اسٹیشن کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبے پر 39 کروڑ روپے لاگت آئی، ٹھیکیدار کمپنی کو تاحال فنڈ جاری نہ ہو سکا۔

 

مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں عرصہ دراز سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا تھے، سابق وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام نے شہریوں کی مشکلات کے خاتمے کے لیے 39 کروڑروپے کی لاگت سے 120 کے وی گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا تھا جو ایک سال میں مکمل ہو گیا۔

 

گرڈ اسٹیشن میں 2 ہیوی پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کی گئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے بعد شہر میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس عظیم منصوبے سے شہریوں کے لیے آسانی پیدا ہو گی، مگر ٹھیکیدار کمپنی کو تاحال 2 کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کی جا سکی ہے۔

 

جس کے باعث گرڈ اسٹیشن کا افتتاحی عمل مشکلات کا شکار ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ گرڈاسٹیشن سے بجلی فراہمی کا سلسلہ جلد سے جلد شروع کیا جائے۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں