یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں احتجاج کی لہر

پبلک نیوز: یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں احتجاج کی لہر جاری ہے۔ کہیں اتحاد کے حق میں ریلی نکالی گئی تو کہیں حکومت مخالف احتجاج کیا گیا۔

 

کاتالونیا میں علیحدگی پسند رہنماؤں کو سزا سنائے جانے کے خلاف اسپین کے شہر بارسلونا میں ساڑھے تین لاکھ افراد کی جانب سے احتجاج کی مخالفت میں شہر میں یونیٹی ریلی نکالی گئی، شرکاء نے اتحاد کے حق میں نعرے لگائے۔

 

عراق کے دارالحکومت بغداد کے تحریر سکوائر پر اسکول، کالج اور یونیوسٹیوں کے طلبا سمیت ہزاروں افراد نے سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا۔ ملک میں چار روز سے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک 74 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عوامی احتجاجی مظاہروں کے دوران پرتشدد کارروائیوں کے سبب لگایا گیا۔ کرفیو متعدد علاقوں سے ہٹا دیا گیا۔ عراق میں اقتصادی اصلاحات، بدعنوانوں کے احتساب اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے مطالبات منوانے کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔

 

ادھر لبنان میں تقریباً دو ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے بعد شہریوں نے 170 کلومیٹر کے فاصلے تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور اتحاد کی علامت بن گئے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں