ہانگ کانگ میں 15 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج

پبلک نیوز: ہانگ کانگ میں 15 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوا۔ چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف 10 لاکھ سے زیادہ افراد وکٹوریہ پارک میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

 

چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف ہانگ کانگ کی 15سالہ تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی دھرنا ہوا۔  ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں بچوں اور بڑوں سمیت 10 لاکھ سے زائد افراد دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے پیلے رنگ کی چھتریاں اٹھا کر چین کے تسلط سے آزادی کے لیے مزاحمت کی ایک جھلک ہے۔

 

مظاہرین نے چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق ملک کے نئے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

 

ملزمان کی دوسرے ملک کو حوالگی سے متعلق متنازع مجوزہ قانون کے مطابق مشتبہ ملزمان کو سماعت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔ ہانگ کانگ چین کے زیر انتظام ایک خود مختار علاقہ ہے، جہاں گزشتہ چند برس سے چین کے خلاف مزاحمت کا آغاز ہوا ہے۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں