لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ پر کسانوں کا احتجاج جاری

لاہور (پبلک نیوز) ٹھوکر نیاز بیگ پر صوبہ بھر سے آئے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ پر سراپا احتجاج کسان ڈٹ گئے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک گھر واپس نہیں جائیں گے۔ شہر کی داخلی شاہراہ پر ٹریفک بدستور تعطل کا شکار ہے۔ مظاہرین نے ملتان روڈ کی ٹریفک کچھ دیر کے لیے بھال کر دی لیکن کچھ دیر بعد پھر بند کر دیا۔

دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد چوہدری انور کی سربراہی میں 5 رکنی وفد سیکرٹری زراعت سے مذاکرات کے لیے سول سیکرٹریٹ پہنچا، لیکن معاملات طے نہ پائے اور دھرنا قیادت پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئی۔

چھبیس اضلاع سے گزشتہ رات لاہورآنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ حقوق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ کاشتکار شوگر ملزکھولنے، واجبات کی ادائیگی، گنے کی قیمت پر نظرثانی اور کھاد کے پرانے نرخ بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں