بیلجیم میں مزدوروں کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال

پبلک نیوز: بیلجیم میں مزدوروں کی ملک گیر ہڑتال نے پہیہ جام کردیا۔ سینکڑوں پروازیں 24 گھنٹے کے لیے معطل، لوگوں کے معمولات زندگی تباہ ہوگئے۔

 

یلجیئم میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ملک گیر ہڑتال کی گئی۔ بیلجیئم میں ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہڑتال کے دوران قومی فضائی کمپنی کی تمام ملکی و غیرملکی پروازیں متاثر رہیں گی جس کے نتیجے میں سڑکوں پر زمینی سواریوں اور ٹرینوں میں شدید رش کا خدشہ ہے۔

 

دارالحکومت برسلز سے 500 پروازیں منسوخ ہوئیں، جس سے 24 گھنٹوں میں 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ایمسٹرڈیم، پیرس، روٹر ڈیم اور دیگر کئی شہروں سے برسلز آنے والی فلائٹس کے رخ موڑ دیئے گئے، ہڑتال کے دوران ٹرین سروس بھی شدید متاثر رہی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں