تنخواہیں نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اجتجاج

کراچی (پبلک نیوز) تنخواہیں نہ ملنے پر لیاری کی درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کراچی کاپریس کلب کے باہر اجتجاج کیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیڈ ہیلتھ ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا۔  کراچی پریس کلب کے باہر اپنے حقوق کے لیے بینرز اٹھائے لیاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4ماہ سے ہمیں تنخوائیں نہیں ملی ہیں۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مزید کہنا تھا کہ اکائونٹ کھلنے کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی جار ہیں۔ مالک مکان گھر خالی کرنے کا بول رہے ہیں۔ اگر ہماری تنخواہیں نہ ملی تو ہم خسرہ اور پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں