اسلام آباد میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل آئے

اسلام آباد (فوزیہ چودھری) اتنی پڑھائی اور ڈگریوں کا فائدہ؟ پی ایچ ڈی ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل آئے۔ وزیراعظم کی رہائش بنی گالا کے باہراحتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج جاری رہے۔

 

پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا بنی گالا میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر روزگار نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 800 کے قریب پی ایچ ڈی ڈاکٹرز بے روزگار ہیں۔ پی ایچ ڈیز ڈاکٹرز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سےا پنے مطالبات کے حق کے لیے مذاکرات بھی کئے۔

مظاہرین کی طرف سے چئیرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو بھی مینٹگ میں بلوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کل تک معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کے بعد اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں۔ ناانصافی بند کی جائے۔ جب تک مطالبات نہیں مانے جائیں گے، ایسے ہی مظاہرے کرتے رہیں گے۔ مظاہرین نے ایچ ای سی کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں