تنخواہوں سے محروم اساتذہ کا ڈی چوک پر دھرنا

اسلام آباد (پبلک نیوز) تنخواہوں  سے محروم اساتذہ نے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دے دیا۔ احتجاج سے سڑکیں بند ہو گئیں۔ اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ہر دور میں تعلیمی شعبے کا برا حال۔ کبھی اساتذہ تو کبھی ملازمین بنے سراپا احتجاج۔ اسلام آباد کے ڈی چوک پر ایک بار پھر مظاہرہ۔ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے معماروں کی جانب سے مستقلی کا مطالبہ لیے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

ملک بھر سے مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہے۔ استاتذہ کا کہنا ہے کہ نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم  ہیں اور حکومت کو ان کے وعدے یاد دلانے آئے ہیں۔

دھرنے میں ان سکولز میں پڑھنے والے معاشرے کے محروم طبقہ کے بچے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے نظر آئے۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔

بی ای سی ایس کے یہ استاتذہ حیققی معنوں میں سکولز سے باہر بچوں کو سکولز کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو وفاقی وزیر تعلیم کی ایجوکیشن پالیسی کا اہم حصہ بھی ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں