پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کی گرفتاریوں کیخلاف اساتذہ کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر سمیت دیگر پروفیسرز کی گرفتاریوں کے خلاف صوبے بھر کے اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نےاحتجاجی اجلاس اور ریلی نکالی۔

اساتذہ کی تذلیل اور بے عزتی کے خلاف صوبے بھر میں اساتذہ نے آج احتجاج کیا پنجاب یونیورسٹی میں بھی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے احتجاجی اجلاس کا اہتمام کیا مگر خود ہی الجھ پڑے۔

سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کی حمایت میں اساتذہ اور طلبہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کر ریلی نکالی ان کا کہنا تھا کہ استاد کو ہتھکڑی لگانا معلم کے پیشے کی توہین ہے۔

مجاہد کامران کی مخالفت میں بھی اساتذہ اسی ریلی کا حصہ رہے مگر مجرم کو ہتھکڑی لگانے کی تائید کی۔

الرازی ہال سے شروع ہونے والی ریلی کا اختتام یونیورسٹی سے ملحقہ سڑک پر ہوا، تاہم صوبے بھر میں اساتذہ کے یوم احتجاج پر سکول کالجز اور یونیورسٹی میں ٹیچرز نے جزوی طور پر کلاسوں کا بھی بائیکاٹ کیا۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں