مراد راس نے پنجاب کے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر سسٹم متعارف کروا دیا

لاہور(سدرہ غیاث) محکمہ تعلیم کا احسن اقدام صوبائی وزیر مراد راس نے اساتذہ کی آسانی کے لیے ای ٹرانسفر سسٹم کا آغاز کر دیا۔ ای ٹرانسفر سسٹم سے سفارش اور کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور 4 لاکھ اساتذہ کو فائدہ ہو گا۔

 

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے پنجاب کے اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر سسٹم متعارف کروا دیا، اس سسٹم سے اساتذہ گھر بیٹھے ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اپنی ٹرانسفر کی معلومات لے سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس ای ٹرانسفر سسٹم سے سفارش اور کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور 4لاکھ اساتذہ کو فائدہ ہو گا۔

 

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ضلع کے اندر ٹرانسفر میں 35 جبکہ انٹر ڈسٹرکٹ میں 25 میں تبادلہ ہو گا۔ مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز کو 5 فیصد فیس بڑھنے کی اجازت ہے اور 8 فیصد اس صورت میں بڑھے گئی کہ اس سکول کا نظام نہیں چل رہا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں