ترقیاتی فنڈز میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی: صوبائی وزیر خزانہ

لاہور (پبلک نیوز) قرضوں کے بوجھ تلے دبی معیشت میں پنجاب کا بجٹ پیش۔ وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ ان کا  کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ فنڈ میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی۔ اورنج ٹرین جیسے مہنگے منصوبہ پر بھی خطیر بجٹ صرف کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب نے جہاں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بڑھانے کی بات کی وہیں ریکارڈ ملکی خساروں کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے صوبائی قرضوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قرضے ایک ہزار ارب تک پہنچ گئے ہیں۔ موجودہ حالات سے نکلنے کے لیے چوری کا پیسہ بھی واپس لائیں گے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل نہ کیے جانے والے اختیارات  جلد دلانے کا عندیہ دیا۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں