پی ایس ایل سیزن 4، جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈویلیرز پاکستان میں کھیلنے کو بے تاب

لاہور (کرار ہمایوں) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کی کہکشاں سجنے میں ایک ماہ باقی، جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اے بی ڈویلیز نے لاہور آنے کی حامی بھر لی،اے بی ڈویلئیرزلاہورقلندرکی جانب سے دومیچز لاہورمیں کھیلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چوکے چھکوں کی برسات اور غیر ملکی ستاروں کا کرکٹ میچز میں لاٹھی چارج ہونے میں صرف ایک ماہ باقی ہے۔ جنوبی افریقہ کے اسٹار کرکٹر اے بی ڈویلئرز پاکستان آنے کو بے تاب ہیں۔ لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی اے بی ڈویلیرز نے لاہور میں شیڈول 9 اور 10 مارچ کے میچز میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

 

اے بی ڈویلئرز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ ایک مذہب کی حیثیت رکھتا ہے میرے فیصلے سے ممکن ہوسکتا ہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کے مقابلے شروع ہوجائیں۔

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کی پاکستان آمد سے نئے کرکٹ شائقین بھی اسٹیڈیم میچ دیکھنے ضرور آئیں گے۔

18ماہ کے بعد جنوبی افریقہ کے کرکٹر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ڈیورڈ ملر، مورنے مورکل اور عمران چاہر ستمبر میں آئی سی سی الیون کی ٹیم کا حصہ بن کر آئے تھے۔ ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمز 2015، 17 اور 2018  میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں