پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ، 6 ٹیموں کے 16 رکنی اسکواڈ مکمل

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ کا جادو ایک بار پھر سر چڑھ کر بولنے کو تیار، حصہ لینے والی تمام 6 ٹیموں کے 16 رکنی اسکواڈ مکمل ہو گئے۔

 

ڈرافٹنگ کے دوران پہلی باری لاہور قلندرز کی  تھی۔ جس نے سب سے پہلے پلاٹینئم کیٹیگری میں اے بی ڈی ویلیئرز کو چنا۔ پلاٹینئم کیٹیگری میں محمد حفیظ کو بھی منتخب کیا جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کا انتخاب کیا۔

 

لاہور قلندر نے گولڈ کیٹیگری میں نیپال کے سندیپ، سلور کیٹیگری میں حارث سہیل، شاہین آفریدی کو چنا۔  سلور کیٹیگری میں آغا سلمان، سہیل اختر اور حسن خان کا انتخاب کیا۔ جب کہ ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد عمران کو منتخب کیا گیا۔

 

پشاور زلمی نے پلاٹینئم کیٹیگری میں مصباح الحق اور کیرن پولارڈ کا انتخاب کیا۔ زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں عمر امین اور ڈیوڈ میلان کو چنا۔ پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری میں صہیب مقصود، وین میڈسین اور جمال انور کو منتخب کیا۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گولڈ کیٹیگری میں فواد احمد اور سلور کیٹیگری میں محمد اصغر، دانش عزیز اور احسان علی کو منتخب کیا۔ ایمرجنگ پلئیرز کیٹیگری میں غلام مدثر اور نسیم شاہ کا انتخاب کیا۔

 

کراچی کنگز نے پلاٹینئم کیٹیگری میں بابراعظم کو برقرار رکھا تھا۔ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے کنگز نے گولڈ اور سلور کیٹیگریز سے کھلاڑیوں کو چنا۔ کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا کا انتخاب کیا۔ سلور کیٹیگری میں سے اویس ضیاء، لیگ اسپنر اسامہ میر، آل راؤنڈر افتخار احمد، سہیل خان ایرون سمر کا انتخاب کیا۔

 

اسلام آباد یونائٹیڈ نے پلاٹینیم کیٹیگری میں سے این بیل کا انتخاب کیا۔ گولڈ کیٹیگری میں سمت پٹیل اور سلور کیٹیگری میں کیمرون ڈیلپورٹ کو چنا۔ موسیٰ خان اور ناصر نواز کو ایمرجنگ پلئیرز میں منتخب کیا۔

 

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم نے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ کو چنا۔ گولڈ کیٹیگری میں قیس احمد اور نیکولیس اور سلور کیٹیگری میں سے لوری ایونز اور نعمان علی کا انتخاب کیا گیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں