کون بنے گا پاکستان سپرلیگ فور کا سپرکنگ؟

کراچی (پبلک نیوز) جوش، جنون، ولولے اور جذبے کی جنگ میں کون ہوگا سرخرو؟ کون بنے گا پاکستان سپرلیگ فورکا سپرکنگ، حکمرانی کی جنگ آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔

 

شائقین پی ایس ایل سیزن فور کے فائنل میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کانٹے کی ٹکر دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری تیسری بار فائنل کھیلیں گی۔

 

پشاور زلمی 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر چکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک ٹرافی اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

 

پشاور زلمی کے کامران اکمل، پولارڈ اور ان فارم وہاب اور حسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بساط پلٹنے کے لیے اہم مہرے ثابت ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب شین واٹسن، ریلے روسو اور محمد حسنین فائنل میں سرفراز الیون کی امیدوں کا محور ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ رواں ایونٹ میں زلمی کو تینوں میچ ہرانے والی سرفراز الیون کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں