کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کا چیمپئن بن گیا

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یک طرف مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا مگر دوسرے ہی اوور میں امام الحق 3 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ میچ کے چوتھے اوور میں کامران اکمل بھی 21 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ صہیب مقود بھی 20 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عمر امین نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گل نبی نے 9 ، کیرون پولارڈ 7 رنز بناسکے۔

ڈیرن سیمی نے 18، وہاب ریاض 12 رنز ہی بنا سکے۔ کوئٹہ کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے 30 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیوائن براوو نے 2 جبکہ فواد خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احمد شہزاد نے کیا لیکن شین واٹسن 7 رنز بنا کر عمر امین کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے جب کہ احسن علی بھی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

66 رنز پر دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد شہزاد اور رلی روسو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 50 سے زائد رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔

 

قبل ازیں کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فور) کا فائنل میچ شروع ہونے والا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

 

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں