پی ایس ایل مقابلے....کون سا میچ کہاں کھیلا جائیگا؟

پبلک نیوز: انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیونکہ پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ پی ایس ایل کا چوتھا سیزن شروع ہونے والا ہے۔ 14 فروری یعنی جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اس بھر پور ایونٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

ہاں جی! پی ایس ایل سیزن 4 میں اس بار کچھ خاص ہے۔ پاکستان، دبئی اور شارجہ کے ساتھ پہلی بار ابوظہبی میں بھی پی ایس ایل کا میلہ سجے گا۔

بات کریں پہلے میچ کی تو جیسے ہی افتتاحی تقریب ختم ہو گی۔ دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رنگ جمائیں گی۔

اب آگے بڑھتے ہیں اور دیگر ٹیموں کے پہلے ٹاکرے پر نظرڈالتے ہیں۔

15 فروری کوکراچی کنگزاورملتان سلطانز سیزن کی پہلی فتح کے لیےزورآزمائی کریں گے۔ اسی روزپشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزبھی ٹکرائیں گے۔

16 فروری کو کراچی کنگز روایتی حریف لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی۔

یو اے ای میں 6 مارچ تک پی ایس ایل کے مقابلے ہوں گے۔ اس کے بعد یہ ایونٹ اپنی تمام تر رعنائیاں لیے پاکستان کا رخ کرے گا اور 7 مارچ کو کراچی کنگز اپنےہوم گراؤنڈ میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی۔

9 مارچ کو قدافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

10 مارچ کو لاہوراورکراچی کے میدانوں پر آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد پلے آف مرحلہ شروع ہو گا۔

31 دن تک جاری رہنے والے ایونٹ کا فائنل 17 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ پی ایس ایل ہے کھیل دیوانوں کا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں