شارجہ کے میدان پر ایک تاریخ ساز چھکا، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی

پبلک نیوز: شارجہ کے میدان پر ایک بار پھر تاریخ ساز چھکا لگا۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ پی ایس ایل سیزن فور کا دلچسپ ترین میچ لاہور قلندر نے آخری گیند پر اپنے نام کیا۔

پی ایس ایل سیزن فور کا دلچسپ ترین میچ اپنے اختتام کو پہنچا۔ شارجہ کے میدان پر ایک بار پھر تاریخ ساز چھکا لگا۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ لاہورقلندرز نے 201 رنز کا ہدف آخری بال پر حاصل کیا۔

کپتان ابے بی ڈویلیئرز اور ڈیوڈ ویسا کے درمیان 97 رنز کی پارٹنرشپ قلندرز کے لئے فتح گر ثابت ہوئی۔ اوپنر فخرزمان نے 35 گیندوں پر 63 رنز کی دھواں دار باری کھیلی اورلاہورقلندرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے اوپنر جیمز ونس کی 84 رنز کی دھواں دار اننگز اور جنید خان کی تباہ کن باؤلنگ رائیگاں گئی۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں