مردم شماری کو نہیں مانیں گے، کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں: مصطفیٰ کمال

کراچی (پبلک نیوز) چیئرمین پاک سرزمین (پی ایس پی) مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم اس مردم شماری کو نہیں مانیں گے۔ آصف زرداری خود کہہ چکَے ہیں کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں۔

ہم اس مردم شماری کو نہیں مانیں گے۔ آصف زرداری خود کہہ چکَے ہیں کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں۔ کراچی کی آبادی کو 1 کروڑ 60 لاکھ بتایا جا رہا ہے۔ یہ کراچی اور سندھ کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ اگر ایسا کیا گیا تو کراچی اور سندھ کے ہر فنڈ میں کمی ہو جائے گی۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے پانچ فیصد آڈیٹ کے بغیر مردم شماری کے نتائج کو مان لیا۔ ہم اس نتائج اور مردم شماری کو نہیں مانتے۔ یہ سندھ کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہو جایئگا۔

سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے لیکن متاثرین کو متبادل بھی فوری دیا جائے۔ کراچی میں پانی کے مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے پہلے ہی کہا تھا کہ کے فور کا منصوبہ سے کراچی والوں کو پانی نہیں ملے گا۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے پچھلے دنوں سب لوگوں کو معاف کیا ہے یہ ان کا بڑاپن ہے چیف جسٹس صاحب سے درخواست کروں گا کہ فیصل رضا عابدی کو بھی معاف کردیں۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں