پاکستان ٹیلی کیمیونیکیشن کا موبائل بنانے کیلئے مختلف کمپنیوں کو لائسنس دینے کا فیصلہ

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان ٹیلی کیمیونیکیشن کے شعبہ نے موبائل بنانے کے لیے مختلف کمپنیوں کو لائسنس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے لوکل ہینڈ سیٹ بنانے کے لیے 16 کمپنیوں کو اجازت نامہ دے دیا۔ ہر مہینے 30 لاکھ 30 ہزار موبائل سیٹ تیار ہوں گے

 

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کیمیونیکیشن کے شعبہ میں پاکستان نے خود کفیل ہونے کے لیے پہلا بڑا قدام اٹھا لیا۔ حکومت نے لوکل ہینڈ سیٹ بنانے کے لیے 16 کمپنیوں کو اجازت نامہ دے دیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس جاری ہونے پر کمپنیوں نے پاکستان میں پلانٹ فعال کر دیے ہیں ہر مہینے 30 لاکھ 30 ہزار موبائل سیٹ تیار ہوں گے جسکے باعث ہزاروں افراد کو روزگار بھی ملے گا۔

پاکستان میں موبائل کی صنعت کے فروغ پر موبائل ریٹلرز بھی خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موبائل کی صنعت میں خود کفیل ہو گا تو جہاں سرمایہ پاکستان میں آئے گا وہی روزگار کے بھی مواقع بڑھیں گے اور لوگوں کو سستے داموں موبائل فون  بھی مہیا ہو سکیں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں