جی ٹی روڈ پر چنگ چی رکشے نہیں چلیں گے، بات پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی

لاہور (پبلک نیوز) جی ٹی روڈ پر چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع، تحریک التواء تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی

تحریک التواء کے متن میں کہا گیا کہ روات سے راولپنڈی کے اندرونی علاقہ جات سے گزرتے ہوئے بےشمار چنگ چی رکشے چل رہے ہیں۔ چنگ چی رکشے حسن ابدال تک جی۔ٹی روڈ پر سواریوں کو  بٹھا کر زندگی اور موت کا کھیل کھیلتے  ہیں۔

مومنہ وحید کی جانب سے نکتہ اٹھایا گیا کہ ان چنگ چی رکشوں کی وجہ سے جی۔ٹی روڈ پر حادثات  کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ چنگ چی رکشوں سے بےشک عوام کو سفری سہولیات میسر ہوئی ہیں اور کئی بےروزگار اس روزگار سے وابستہ ہوئے ہیں۔

متن کے مطابق لیکن چنگ چی رکشوں کو مخصوص  شاہراؤں پر ہی چلنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ ہائی وے پر چنگ چی رکشے ہیوی ٹریفک کی موجودگی میں انتہائی خطرناک ہو جاتے ہیں۔ چنگ چی رکشوں کا ہائی وے پر جانا انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر گہرا سوالیہ نشان  ہے۔ متن

روات تا راولپنڈی اور آگے حسن ابدال  تک چنگ چی رکشوں  کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔ جس سے راولپنڈی کے شہریوں میں انتہائی بےچینی، پریشانی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں