پی ٹی آئی کے زیراہتمام ساؤتھ افریقہ میں ڈیمز فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(پبلک نیوز) پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ سینچورین شہر پرٹوریا میں ڈیمز فنڈ ریزنگ کا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ چار فروری کو ہونے والے اس ایونٹ میں فیصل جاوید خان خصوصی شرکت کریں گے۔

 

ساؤتھ افریقہ میں مقیم بیرون ملک پاکستانی تیار ہو جائیں۔ چار فروری کو ساؤتھ افریقہ سینچورین شہر پرٹوریا میں ڈیمز فنڈ ریزنگ کا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ فیصل جاوید نے اس ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی دعوت دی ہے۔ حالیہ دورے پر ساؤتھ افریقہ میں مجود پاکستان کے کپتان شعیب ملک سمیت دیگر کھلاڑی بھی اس ایونٹ کی زینت بنیں گے۔

 

تحریک انصاف ساؤتھ افریقہ کے صدر زاہد افضل نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ ایونٹ میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ اور گیند بھی نیلامی کے لئے پیش کی جائےگی۔ کپتان شعیب ملک کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمّد حفیظ ، حسن علی، شاداب خان، امام الحق ، عثمان شنواری اور دیگر شامل ہیں۔

 

فیصل جاوید نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا جذبہ قبل تحسین ہے۔ اب تک ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑ کر حصہ ڈالا۔ ساؤتھ افریقہ میں بڑھی تعداد میں پاکستانی بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستان میں پانی کے بحران پر قابو پا لیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں