تحریک انصاف کا حکومتی اور پارٹی عہدوں کو الگ  الگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) تحریک انصاف کا حکومتی اور پارٹی عہدوں کو الگ  الگ کرنے کا فیصلہ، وزراء سے جلد پارٹی عہدے واپس لے لیں جائیں گے۔ عمران خان وزیر اعظم بننے کے ساتھ چیئرمین تحریک انصاف کا عہدہ پاس رکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک نیوز نے وزرا کے پاس دہرے عہدوں کا معاملہ اٹھایا تو تحریک انصاف بھی حرکت میں آگئی۔ تحریک انصاف نے حکومتی اور پارٹی عہدوں کو الگ  الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا ء، وزرائے مملکت اور مشیروں کو تحریک انصاف کے پارٹی عہدے چھوڑنا ہوں گے۔ وزراء سے  بھی جلد پارٹی عہدے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف وزرا کے خالی پارٹی عہدے پر دیگر پارٹی رہنماؤں کو سامنے لائے گی۔ کابینہ ارکان ہی نہیں، حکومتی عہدوں پر فائز دیگر رہنماوں کو بھی پارٹی عہدے چھوڑنا ہوں گے۔

عمران خان وزیر اعظم بننے کے ساتھ چیئرمین تحریک انصاف کا عہدہ پاس رکھ سکیں گے لیکن وائس چیئرمین، سینئر نائب صدر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو عہدے چھوڑنا پڑیں گے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ بھی وفاقی وزیر واپس کر دیں گے۔ پنجاب کے دو ریجنل صدور کو بھی کابینہ کا حصہ بننے کے باعث پارٹی عہدے چھوڑنا ہوں گے۔ کابینہ ارکان سے پارٹی عہدے واپس لینے کا مقصد پی ٹی آئی کو فعال بنانا ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں