چینی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت، پی ٹی آئی کا وفد 7روزہ دورے پر بیجنگ روانہ

اسلام آباد(پبلک نیوز)چلتے ہو تو چین کو چلیئے، یہ کہنا تھا ابن انشا کا اور غالبااسی پر عمل کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد اب حکمران پاکستان تحریک انصاف کا وفد سات روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہو گیا ہے۔

 

سی پیک کے ثمرات پہنچنا شروع، اقتصادی اور معاشی کے ساتھ سیاسی تعاون بھی جاری، پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف کا وفد چینی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین روانہ ہوگیا۔ تحریک انصاف کا وفد سات روزہ دورے بیجنگ پہنچے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کا وفد بیس مرکزی وصوبائی پارٹی رہنما شامل ہیں۔

وفد کی قیادت مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی وفد میں سنٹرل پنجاب کے پارٹی صدر عمر ڈار شامل ہیں۔ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عطاء اللہ شادی خیل، عمر چیمہ، اعزاز آصف بھی وفد کا حصہ ہیں۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ارسلان، میڈیا کے سبغت اللہ ورک بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے تمام اخراجات چینی حکومت برداشت کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کا وفد چینی تاریخی مقامات کی سیر کرے گا، اور چینی ترقی اور سیاسی تاریخ کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کرے گا۔ وفد چین کے مختلف شہروں میں جائے گا۔ چین کی کیمونسٹ پارٹی کی قیادت اور حکام سے بھی ملے گا۔

 

دونوں جماعتیں غربت و کرپشن کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر حکمت عملی بھی بنائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی کو با اختیار بنانے کے لئے چینی حکمران جماعت کے ماڈل کو اختیار کرنا چاہتی ہے۔ چینی حکومت کے اخراجات پر وفد چین کے ساحتی مقامات دیکھنے کے ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں