ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں۔ تمام سطحوں پر قائم تنظیموں کو تحلیل کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی تمام تر تنظیموں کو تحلیل کر دیا گیا۔ تمام سطحوں پر قائم تنظیموں کو تحلیل کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کی ذیلی تنظیمیں اور شعبہ جات بھی تحلیل کر دیئے گئے۔ چیئرمین، وائس چیئرمین اور چیف آرگنائزر بدستور عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

اس حکمنامہ کا اطلاق سیکرٹری جنرل، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری مالیات اور او آئی سی کے سیکرٹری پر بھی نہیں ہو گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں