پنجاب حکومت کا خواتین کو آسان شرائط پر قرضے، روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور (شاکر اعوان) تحریک انصاف کے پنجاب میں ثمرات آنا شروع ہوگئے۔ پنجاب حکومت نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خواتین کو ہر ضلع میں آسان شرائط پر قرضے، روزگار مراکز کے قیام، ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور چھوٹے کاروبار پر عملدرآمد کرانے سے متعلق تجاویز مانگ لیں ہیں۔

 

پنجاب حکومت کا ایک اور اقدم، خواتین بھی اب مردوں کے شانہ بشانہ پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے خواتین کو ہر ضلع میں آسان شرائط پر قرضے، روزگار مراکز، ٹرانسپورٹ کی سہولت اور چھوٹے چھوٹے کاروبار کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل کا کہنا ہے کہ شہری اور دیہاتی آبادیوں میں خواتین کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے، کے لیے سالانہ ایکسپو کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور خواتین پر تشدد کے خلاف مراکز قائم کیے جائیں گے۔

 

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے حکومت پنجاب کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام محکموں سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں